اغوا کے 17 واقعات

August 03, 2021

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چھ لڑکیوں اورتین لڑکوں کواغواکرلیاگیا۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی اغوا کی8مختلف وارداتیں ہوئیں۔ واقعات تھانہ پیرودھائی، تھانہ نصیرآباد، تھانہ ائرپورٹ ،تھانہ ٹیکسلا،تھانہ صدرواہ ،تھانہ صدربیرونی، تھانہ گولڑہ ،تھانہ رمنا، تھانہ نون ،تھانہ سہالہ،تھانہ کھنہ ، تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں ہوئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔