شہریوں کی پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے زیر التوء اپیلیں نمٹانے کا فیصلہ

August 03, 2021

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوندل نے التواء کی شکار سینکڑوں اپیلیں فوری نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس فیصلہ کے مطابق ہفتہ میں دوبار پچاس ، پچاس اپیلیں نمٹائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے ریلیف دیا جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق شہریوں کی پراپرٹی ٹیکس کی سینکڑوں اپیلیں التوا کا شکار تھیں جن کےپچھلے کئی ماہ سے فیصلے نہیں ہو سکے تھے اور شہری آئے روز ایکسائز آفس کے چکر لگانے پر مجبور تھے ۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی ڈویژن کا چارج سنبھالتے ہی جب ان کے نوٹس میں التواء کا شکار اپیلیں لائی گئیں تو انہوں نے ہفتہ میں دو روز شہریوں کی اپیلیں سننے کا فیصلہ کیا ۔