حکومت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں ناکام ہے، ذوالفقار افغانی

August 03, 2021

پشاور( وقائع نگار) پیپلز پارٹی پشاور سٹی کے صدر ذوالفقار افغانی اور جنرل سیکرٹری ذوالفقار نے پیپلز پارٹی پشاور سٹی کے رہنما بلال مہمند کے چچا زاد بھائی تاجر خیر اللہ صافی کی دن یہاڑے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں ناکام نظر آرہی ہے دن دیہاڑے تاجروں کو قتل اور اغواء کیا جا رہا ہے جس کی بھر پور الفاظ میں مذمت اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے فور ی طور پر قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت کارروائی عمل میں لائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور کینٹ میں خیر اللہ سمیت دوتاجروں کے قتل کے خلاف قائم احتجاجی کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے کنونئیر نعیم بخش ایڈوکیٹ ممبر شاہد خان ‘ ریاض خان، عامر چشتی، کامران صدیق، صوبائی صدر تاجر اتحاد خیبر پختونخواہ مجیب الرحمن، چیرمین شوکت اللہ ہمدرد، پشاور کینٹ کے جہانزیب ٹھیکیدار پشاور ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات طارق رحیم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں آئے روز تاجروں کا قتل اور اغواء باعث تشویش ہے ۔