پینٹاگون کے باہر فائرنگ، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع

August 03, 2021


امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹر پینٹاگون کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قریبی سب وے اسٹیشن پر فائرنگ کی اطلاع پر پینٹاگون کو بند کردیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹر میں موجود عملے کو محفوظ جگہ پر پناہ لینے کی ہدایات کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے باعث عمارت کو بند کردیا گیا، جبکہ عمارت میں کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔