اسلام آباد کی سیل کی گئی گلیوں سے پولیس اور انتظامیہ غائب

August 03, 2021

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی سیل کی گئی 27 گلیوں میں پولیس اور انتظامیہ کہیں نظر نہ آئی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کی 27 گلیوں کے 600 مکانات میں 2 ہزار سے زائد کورونا مریضوں کی اطلاعات سامنےآنے پر انہیں سیل کردیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ نے ان گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

اسلام آباد کی ان گلیوں میں ظاہری طور پر پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار کہیں دکھائی نہیں دیے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکٹر جی 9، 10 کے علاوہ آئی 8 میں بھی پولیس فورس موجود نہیں ہے۔