ترکی: ساحلی شہر میلاس میں پہاڑوں پر پھیلنے والی آگ سے بجلی گھر کو خطرہ

August 03, 2021

ترکی میں بحیرہ روم اور ایجیئن کے ساحلی حصوں میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، ساحلی شہر میلاس میں جنگلات کی آگ سے تھرمل پاور پلانٹ کو خطرہ ہے۔

ترک حکام کے مطابق ملک میں 145 مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ 9 علاقوں میں اب بھی آگ لگی ہوئی ہے۔

ملک کے جنوبی حصے میں گرمی کی شدت بڑھنے پر بجلی کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے، جس کے باعث بڑے شہروں میں بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

بحیرہ ایجیئن کے ساحلی شہر میلاس میں پہاڑوں پر پھیلنے والی آگ سے پاور پلانٹ کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے

خیال رہے کہ ترکی میں بدھ سے لگی جنگلات کی آگ کے باعث 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔