سعودی عرب کو برطانوی سفری گرین لسٹ میں شامل کیے جانے کا امکان

August 03, 2021

سعودی عرب کو برطانوی سفری ضابطوں کی گرین لسٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مکمل ویکسین لگوانے والے مسافروں کو برطانیہ واپسی پر قرنطینہ کے بغیر داخلے کی اجازت دی جائےگی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گرین واچ لسٹ میں دیگر 4 ممالک بھوٹان، فرنچ پولینیسا، شمالی مقدونیہ اور ناروے شامل ہیں۔