ساہیوال: شادیاں کرکے زیوارت اور رقم ہتھیانے والے گروہ کا انکشاف

August 03, 2021

ساہیوال میں شادیاں کر کے سسرال سے طلائی زیورات اور رقم ہتھیانے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ بہادر شاہ کے علاقے سے گروہ کا مرکزی ملزم فیصل احسن کا بیٹا گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عبدالاحد کو مرکزی ملزم کی 15ویں بیوی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم فیصل احسن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ گروہ میں اس کی پہلی بیوی اور بیٹا بھی شامل ہیں۔

ملزم نے 15 سے زائد خواتین سے شادی کر کے ان سے رقم اور زیورات ہتھیا کر طلاق دی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم فیصل احسن خود کو کنوارہ یا طلاق یافتہ ظاہر کر کے لڑکیوں سے شادی کرتا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف لاہور، شیخوپورہ، مریدکے، راولپنڈی اور ساہیوال میں مقدمات درج ہیں۔