آج سندھ میں کورونا کے 2438 کیسز رپورٹ، 12 مریضوں کا انتقال

August 03, 2021

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 19427 ٹیسٹ میں 2438 مثبت کیسز آئے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں آج 23.5 فیصد کوویڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، آج اس عالمی وبا کے مزید 548 مریض صحتیاب ہوگئے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 50 لاکھ 59 ہزار 344 ٹیسٹ کیے گئے اور صوبے میں اب تک 3 لاکھ 89 ہزار 682 کیسز ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا کے اب تک 3 لاکھ 33 ہزار 650 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا سے آج مزید 12 مریض انتقال کرگئے اور یہ تعداد 6069 ہوگئی ہے۔ اس وقت کورونا کے 49 ہزار 963 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 48497 مریض گھروں، 38 آئسولیشن سینٹرز، 1428 اسپتالوں میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کورونا کے 1240 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ 110 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2438 کورونا کیسز میں 1845 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی میں 523، وسطی 465، جنوبی 347، کورنگی 263، ضلع غربی میں 140 اور ملیر میں107 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

جبکہ حیدرآباد میں 120، سجاول 53، سانگھڑ 45، نوشہروفیروز 39، میرپورخاص میں 35، جام شورو 34، تھرپارکر 27، ٹنڈوالہیارمیں 26، بدین 23، مٹیاری 21، دادو 19، ٹنڈومحمدخان 17، کشمورمیں 14، نوابشاہ میں13، عمرکوٹ 12، گھوٹکی 5، سکھر 4، لاڑکانہ میں 3، ٹھٹھہ اور جیکب آباد میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا۔