ویب سیریز ’منی ہائیسٹ‘ کے پانچویں سیزن کا ٹریلر جاری

August 04, 2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ویب سیریز ’منی ہائیسٹ‘ کے پانچویں سیزن کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ایڈوینچر اور سسپنس سے بھرپور منی ہائیسٹ کے پانچویں سیزن کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ویب سیریز کا پہلا حصہ نیٹ فلِکس پر 3 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔سیریز کا چوتھا سیزن اپریل 2020 میں ریلیز کیا گیا تھا تاہم کورونا وبا کی وجہ سے پانچویں سیزن کی ریلیز میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔