آرٹ اور کلچر کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کرینگے، گورنر سندھ

August 04, 2021

کراچی (این این آئی)کریسنٹ آرٹ گیلری کے سی ای او ناصر جاوید نے وفدکے ہمراہ گورنر ہائوس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی اور آرٹ اور کلچر سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا وفد میں آرسمیر ناصر اور سدرہ ناصر بھی شامل تھے اس موقع پر ناصر جاوید نے گورنر سندھ کو گیلری کی آرٹ کے فروغ کے حوالے سے خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بیس سال سے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آرٹ نمائشوں کے زریعے ملک کے آرٹ اور کلچر کی ترقی اور آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کام کررہے ہیں گورنر سندھ کے اس سلسلے میں تعاون پر مشکور ہیں ،ان کی کاوشوں سے گورنر ہائوس میں گزشتہ دنوں تاریخی آرٹ گروپ شو کا انعقاد ممکن ہوا گورنر ہائوس کی مزید خوبصورتی کیلئے وال پینٹنگ کا کام جاری ہے اس موقع پرعمران اسماعیل نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آرٹ اور کلچر کی ترقی کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے وزیر اعظم عمران خان آرٹ کلچر اور ٹورازم کو ترقی یافتہ ممالک کے مساوی لانا چاہتے ہیں اس سلسلے میں مختلف منصوبو ں پر کام جاری ہے بعد ازاں ناصر جاوید نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو آرٹ بک کا تحفہ پیش کیا ۔


ksk