لاک ڈاؤن سے پہلے ایس او پیز پرعملدرآمد کی کوشش کی، ناصرحسین

August 04, 2021

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے پہلے حکومت نے ایس او پیز پر عمل کرانا چاہا تو ایم کیو ایم نے تاجروں کے معاشی قتل کا الزام لگادیا تھا۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مردم شماری کے مسئلے پر پیچھے کیوں ہٹی؟ پی ایس ڈی پی میں کراچی کا حصہ کم کیوں ہے؟۔ ایم کیو ایم کے میئر نے زیادہ پیسے لیے مگر شہر کی صفائی کم کی۔

صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ کراچی میں دسمبر تک نئی بسیں آجائیں گی اور دو سے تین ماہ میں ریڈ لائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔