حکومت کو گندم کیلئے کوٹہ سسٹم کے بجائے لبرل پالیسی اختیار کرنا ہوگی

August 04, 2021

اسلام آباد (حنیف خالد) گندم کی حالیہ فصل سے دو کروڑ تہتر لاکھ پچاس ہزار ٹن گندم پیدا ہوگئی ہے اور وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفاقی کابینہ سے ملک کے اندر گندم کے سٹرٹیجک ذخائر بڑھانے کیلئے 35 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت لے لی ہے ۔ فلور ملوں کے محب وطن حلقوں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گندم کی لبرل پالیسی اپنائے کوٹہ سسٹم کی طرف نہ جائے تو فلور ملوں کے درمیان آزادانہ مقابلہ ہوگا آٹے کی قیمت جو اس وقت ایکس مل 1120 روپے فی 20 کلو ہے جو عوام کو 1200 روپے میں مل رہا ہے لبرل پالیسی اور فلور ملوں کے درمیان آزادانہ مسابقت کے نتیجے میں 20 کلو آٹا تھیلے کی قیمت ایک سو روپے کم ہوجائیگی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے موجودہ چیئرمین عامر احمد رضا اور سابق چیئرمین افتخار احمد مٹو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے لاہور اسلام آباد میں سہولت بازاروں کیلئے فلور ملوں کو گندم کی فراہمی میں 45 فیصد جو کمی کی ہے ۔