گورنر نیویارک نے 11 خواتین کو ہراساں کیا، تحقیقاتی رپورٹ

August 04, 2021

امریکا کی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو پر خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات کی تحقیقات میں ان کو قصور وار قرار پایا گیا ہے۔

پانچ ماہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گورنر نیویارک نے 11 خواتین کو ہراساں کیا۔ اینڈریو کومو نے وفاقی اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

گورنر نیویارک اینڈریو کومو نے تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کسی کو غیر مناسب انداز میں نہیں چھوا، جو پیش کیا جا رہا ہے حقائق اس سے بہت مختلف ہیں۔

اس معاملے کے بعد امریکی صدر جوزف بائیڈن نے گورنر اینڈریو کومو کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

منگل کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میرے خیال میں گورنر کو استعفیٰ دینا چاہئے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گورنر نیویارک نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

سینیٹ میجارٹی لیڈر چک شومر سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ نے بھی گورنر کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔