بروقت تشیخص سے چھاتی کے کینسر کی روک تھام ممکن ہے،ثمینہ علوی

August 04, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہےکہ چھاتی کے کینسر کی بروقت تشیخص سے ہی اسکی روک تھا م یقینی بنائی جاسکتی ہے اسلئے خواتین بریسٹ کینسر کے مرض کی علامات کو سنجیدہ لیتے ہوئے مرض کی تشخیص اورر علاج پر توجہ دیں،حکومت چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے تمام سٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد اقدامات کررہی ہے،خصوصی افراد کی بحالی بھی میرے دل کے بہت قریب ہے اور ہم حکومتی اداروں کیساتھ ملکر انکو صحت وتعلیم کی سہولیات دینے کیلئے کاوشیں کررہے ہیں۔ سرداربہادر خان وویمن یونیورسٹی کوئٹہ میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکستان میں خواتین کی تعداد تقریباً 10 سے 11 کروڑ ہےاسلیے یہ ممکن نہیں کہ ہماری 10 کروڑ آبادی بنیادی صحت و تعلیم کی سہولیات سے محروم ہواورانہیں مساوی حقوق اور یکساں ترقی کے مواقع حاصل نہ ہوں ،پاکستان کو ترقی یافتہ اور مثالی اسلامی ریاست بنانے کیلئے خواتین کو جائز حقوق دینا ہونگے، حکومت نے ویمن پراپرٹی رائٹس ایکٹ پاس کیا جس سے خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ میں مدد ملے گی۔