ای الیون میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر14کمرشل عمارتیں سر بمہر

August 04, 2021

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اےکے شعبہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلعی انتظامیہ اور اسلام آ باد پولیس کی معاونت سے سیکٹر ای الیون میں غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر چودہ سے زائد کمرشل بلڈنگز کو سیل اور مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے لئے انسداد تجاوزات مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔