رواداری کے فروغ کیلئے ہرفرد اپناکردار اداکرے،میاں اسلم اقبال

August 04, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے صوبائی حلقہ میں ظفر کالونی، سادات کالونی، کالی کوٹھی، نائیک کالونی اور دیگر علاقوں میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے امام بارگاہوں کے دورہ کے موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن عامہ اوربھائی چارے کی فضا کوہر قیمت پر برقرار رکھنا ہے۔ معاشرے میں روداری، اخوت اوربرداشت کے جذبات کو فروغ دینے کیلئے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرئے۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ ۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں پر یکم محرم سے قبل پیچ ورک مکمل کر لیا جائے ۔