بھارت: بزرگ شہری کی ٹانگوں سے سانپ لپٹ گیا

August 04, 2021


بھارتی ریاست تلنگانہ میں بزرگ شہری نے ٹانگوں سے لپٹتے خطرناک سانپ کو ہاتھوں سے پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ شہری کی ٹانگوں پر طویل القامت انتہائی خوفناک سانپ لپٹا ہوا ہے۔

دراصل ایک عمر رسیدہ شخص سڑک کنارے چلتا ہوا اپنی منزل کی جانب جارہا تھا کہ اچانک خوفناک سانپ نے بزرگ شہری پر حملہ کردیا اور ان کی ٹانگوں سے لپٹ گیا۔

شہری نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کا منہ اپنے ہاتھوں میں دبا لیا لیکن تب تک سانپ ان کی ٹانگوں کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے چکا تھا۔