یوٹیوب اپنے ٹرینڈنگ ٹیب میں ’کریئٹرز آن دی رائز‘ کا اضافہ کرے گا

August 04, 2021

یوٹیوب کی جانب سے اپنے ٹرینڈنگ ٹیب میں ’کریئٹرز آن دی رائز‘ کا اضافہ کیا جائے گا جس میں ہر ہفتے فیچرڈ کنٹنٹ کریئٹرز کو پیش کیا جائے گا۔

آج یوٹیوب پر پہلے سے کہیں زیادہ زبردست ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں، نئے فارمیٹس تخلیق کیے جا رہے ہیں اور ہر لمحے نئے اسٹارز اور فنکار پیدا ہو رہے ہیں۔

دنیا بھر میں روزنہ 1,000 سے زائد کریئٹرز ، 1,000 سے زیادہ سبسکرائبر کی حد عبور کر رہے ہیں، نیا ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔

یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق وہ اِن نئے کریئٹرز کو سراہنا اور اُنہیں زیادہ بڑی تعداد میں آڈئینس بنانے میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

آج کے دن سے یوٹیوب کی جانب سے پاکستان میں اپنے ٹرینڈنگ ٹیب میں ایک نئے سیکشن کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس میں ایسے کریئٹرز کو نمایاں کیا جائے گا جو ’آن دی رائز‘ہیں۔

ہر ہفتے ایک مختلف کریئیٹر کو نمایاں کیا جائے گا اور ٹرینڈنگ پر ’کریئٹر آن دی رائز‘ کے بیج کے ساتھ خصوصی طور پر پیش کیا جائے گا، ایسا کریئیٹر جس کے 1,000 سے زائد سبسکرائبر ہوں، اسے نمایاں طور پر پیش کیا جائے گا۔

’آن دی رائز‘ کریئیٹرز کو مختلف عوامل کی بنیاد پر نمایاں کیا جائے گا جن میں ویو کاؤنٹ، واچ ٹائم اور سبسکرائبر کی تعداد میں اضافہ شامل ہے لیکن یہ عوامل یہاں تک محدود نہیں ہیں، اُنہیں، مستقبل میں، مزید دیگر زبانوں میں بھی پیش کیا جائے گا، ہر ہفتے ایک کریئیٹر کواُجاگر کیا جائے گا۔

یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے کنٹینٹ کریئیٹرز کو اس بات سے آگاہ بھی کیا جائے گا اُنہیں کب فیچر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ کنٹینٹ کریئیٹرز اپنے پرانے اور نئے مداحوں کے ساتھ اپنا تبصرہ شیئر کر سکیں!

یوٹویب انتظامیہ کے مطابق انہیں اُمید ہے کہ اس آپشن سے دنیا کو متاثر کن نئے کریئیٹرز دریافت کرنے میں مدد ملے گی۔