فخرِ عالم کی اہلیہ نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

August 04, 2021

’پرواز مشن‘ کے تحت دنیا کا چکر لگانے والے پاکستانی فنکار فخر عالم کی اہلیہ دونیہ فاڈی فوربز میگزین کے سرورق کا حصہ بننے کے بعد اس ماہ ’گلوبل لیڈر‘ میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔

فخرِ عالم نے میگزین کا سرورق شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی اہلیہ پر فخر ہے۔

فنکار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ دو مرتبہ فوربز میگزین کے سرورق کی زینت بن چکی ہیں، اس کے علاوہ دیگر کئی کاروباری اور لیڈر شپ میگزین کے سرورق کا بھی حصہ بن چکی ہیں۔

فخرِ عالم کے مطابق اس ماہ وہ’گلوبل لیڈرز‘ کے سرورق کی زینت بنی ہیں۔

اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے فخرِ عالم نے کہا کہ ان کی اہلیہ ایک فُل ٹائم ماں،فل ٹائم باس لیڈی ہیں۔

فخرِ عالم نے ازراہِ مذاق لکھا کہ ناصرف یہ بلکہ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ انہیں میرے ساتھ بھی رہنا پڑتا ہے۔