پاکستانی وائٹ بال کرکٹرز وطن روانہ

August 05, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے گیارہ کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے وطن واپس روانہ ہورہے ہیں۔ کھلاڑی بارباڈوس سے بذریعہ لندن5اور 6اگست کی درمیانی شب پاکستان پہنچیں گے۔ کھلاڑیوں میں عماد وسیم، محمد حفیظ، شاداب خان ، شرجیل خان ،عثمان قادر، محمد حسنین، محمد وسیم جونیئر اور ارشد اقبال بھی جمعرات کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔