کشمیر پریمیئر لیگ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع

August 05, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کشمیر پریمیئر لیگ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت بدھ سےشروع کردی گئی ہے۔ ٹکٹس کی قیمت750، 1500، 2000، 2500 مقرر کی گئی ہے۔ ایک شناختی کارڈ پر 6 ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں، مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 انکلوژرز بنائے گئے ہیں۔