پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ 183 پر ڈھیر

August 05, 2021

ناٹنگھم (جنگ نیوز) بھارت نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی روز 183 رنز پر ڈھیر کردیا، کپتان جو روٹ نے 64 اور جونی بیئرسٹو نے 29 رنز بنائے۔ جسپریت بمرا نے چار، محمد شامی نے تین اورمحمد سراج نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں بھارت نے کھیل ختم ہونے تک بغیر نقصان کے 21 رنز بنائے تھے۔