مودی کی چیخیں نکل آئیں،کشمیر لیگ کامیاب ہوچکی، عمر ایوب

August 05, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر کےپی ایل عارف ملک نے پی سی بی سے اپیل کی ہےکہ سینٹرل کنٹریکٹ والے 6 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرے۔ ادھر بدھ کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ سے مودی کی چیخیں نکل آئیں ہیں۔ لیگ شروع ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوچکی ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ٹورنامنٹ30 ممالک میں براڈکاسٹ کیا جائے گا۔ افریقا ہرشل گبز نے بھارت کی سازش کو ناکام بنایا ہے۔