ارطغرل غازی کے اداکار حسین اوزے انتقال کرگئے

August 05, 2021

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے ترک اداکار حسین اوزے انتقال کر گئے ہیں۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک سیریز ارطغرل غازی میں 62 سالہ اداکار حسین اوزے نے مرکزی کردار’ارطغرل‘ کے ماموں کا کردار ادا کیا تھا۔سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے پروڈیوسر محمد بوزداغ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر پوسٹ شئیر کرکے دنیا بھر میں موجود مداحوں کو حسین اوزے کے انتقال سے متعلق اطلاع دی ہے۔