یورپ میں شدید گرمی، درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ

August 05, 2021

ایتھنز ( نیوز ڈیسک) جنوب مشرقی یورپ میں گرمی کی لہر سے درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا۔ یونان میں شدید گرمی کے باعث ملازمین کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل کوئلے سے چلنے والے پاور اسٹیشنوں کو ختم کیا جا رہا تھا، لیکن ہیٹ ویو کی صورت میں ائرکنڈیشنر کے بڑے پیمانے پر استعمال کے باعث انہیں چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی یورپ میں ہیٹ ویو غیر متوقع نہیں ہے، یہ انسانی کرتوتوں کے باعث پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔شدید گرمی کے باعث اٹلی اور کروشیا کے مختلف علاقوں میں طوفانوں اور جنگل کی آگ کا سامنا ہے۔