بریڈ فورڈ چائلڈ سیکسوئل ابیوز انویسٹی گیشن، 19 افراد گرفتار

August 05, 2021

لندن (پی اے) پولیس نے بریڈ فورڈ میں چائلڈ سیکسوئل ابیوز انویسٹی گیشن کے سلسلے میں 19 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ویسٹ یارک شائر پولیس کا کہنا ہے کہ یہ انکوائری 2000 اور 2005 کے درمیان بریڈ فورڈ ڈسٹرکٹ میں ایک خاتون کے خلاف آفنسز کے ارتکاب سے منسلک ہے۔ پولیس فورس کا کہنا ہے کہ 36 سے 55 سال عمر کے ان افراد کو گزشتہ ماہ بریڈفورڈ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تمام افراد سے انٹرویو کئے گئے اور مزید انکوائریز کو التوا میں ڈالتے ہوئے ان کو پولیس ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ بریڈ فورڈ ڈسٹرکٹ پولیس کے ڈیٹیکٹو چیف انسپکٹر ایلن ویکس نےکہا کہ اگر کوئی بھی تاریخی یا حالیہ سیکسوئل ابیوز وکٹم ہے تو ہم اس پر زور دیتے ہیں کہ پولیس کو اس بارے میں سیکسوئل ابیوز کی اطلاع دے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہم آپ کو سنیں گے اور اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے۔ اس قسم کے آفنسز سے نمٹنے کا تجربہ رکھنے والے پروفیشنلز آپ کو سپورٹ فراہم کریں گے۔