بیکری چین گریگز نے 5 سو نئی ملازمتیں پیدا کرنے کا اعلان کردیا

August 05, 2021

لندن (پی اے) بیکری چین گریگز نے کہا ہے کہ اس نے نئے سٹورز کھولنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور اسے توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں 5 سو نئے ریٹیل جابز پیدا ہونگے۔ نئے جابز چین کے سال کے آخر تک تقریباً سو نئے سٹورز کھولنے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔ سال کی پہلی ششماہی کے دوران چین کا منافع بحال ہوا ہے اور اس کی سیلز وبا سے پہلے کی سطح پر واپس آگئی ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ پورے سال منافع کی توقع کر سکتی ہے چین نے 3 جولائی تک 6 ماہ کے لئے 55 اعشاریہ 5 ملین پونڈ منافع کی رپورٹ دی ہے جبکہ ایک سال قبل 65 اعشاریہ 2 ملین پونڈ کا نقصان ہوا تھا۔ چین نے کہا ہے کہ حال مہینوں میں تجارت میں بحالی ہماری سوچ سے کہیں زیادہ ہے خاص طور پر نیم شہری علاقوں اور مقامی ہائی سٹریٹس پر گریگز بڑھوتری کے زیادہ سرگرم منصوبوں پر غور کر رہی ہے کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اس کی یوکے سٹیٹ کو کم از کم 3 ہزار شاپس تک توسیع دینے کا موقع ہے چین کے پاس روجر وہائٹ سائیڈ نے کہا کہ گریگز نے لاک ڈائون کے مہینوں سے ابھرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے اور مضبوط پوزیشن حاصل کرلی ہے اور سی جی پابندیوں کے بتدریج نرم ہونے کے ساتھ سیلز کو دوبارہ بہتر کی ہے گروپ نے ڈلیوری اور ڈرائیو تھرو سیلز کے بڑھوتری کے شعبوں کو ہدف بنایا ہے بریون ڈولفن کے سینئر انوسٹمنٹ مینیجر جان مور نے کہا ہے کہ گریگز کے نتائج ایک بزنس کے طور پر مضبوطی کے مظہر ہیں اور کمپنی سرمایہ کاری کے لئے فوائد کے لاک ڈائون کے دوران کسٹمر کی نئی عادات کا خیال رکھنے اور اپنی سٹیٹ میں تبدیلیوں کے ساتھ معمول کی بحالی کے مکمل اثر کو محسوس کر رہی ہے۔