نوجوانوں کو آفس میں کام کرنے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے، رشی سوناک

August 05, 2021

لندن (پی اے) چانسلر رشی سوناک نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آفس میں کام کرنے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے لنکڈان نیوز کو بتایا کہ نوجوان آفس میں کام کرکے اپنے کیریئر کے زیادہ فائدے کے حامل ہوں گے، انہوں نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ اگر وہ اپنی ورکنگ لائف کا آغاز ورچوئلی کرتے تو اتنا اچھا کام کر سکتے ۔چانسلر نے بنکنگ جائنٹ گولڈ مین سمیت فنانس میں کام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شروع کے مشیروں سے اب بھی بات کرتے ہیں اور انہیں شبہ ہے کہ اگر وہ کیریئر کے شروع میں ٹیمز اور زوم پر کام کرتے تو مضبوط تعلقات قائم نہ کر پاتے اور اس لئے وہ سوچتے ہیں کہ خاص طور پر نوجوان بنکرز ان اداروں میں شامل ہیں جو اسٹاف کے آفس میں واپسی کے سب سے زیادہ متمنی ہیں کیونکہ بہت سارے پروفیشنلز وبا کے باعث گھر سے کام کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔