ایف بی آر نے مقامی اسٹیل اور سرئیے کی قیمتوں کو سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے تناظر میں فکس کر دیا

August 05, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ایف بی آر نے مقامی طور پر تیار ہونے والے اسٹیل اور سرئیےکی قیمتوں کو سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے تناظر میں فکس کر دیا ہے سیلز ٹیکس کا نفاذ ایف بی آر کی مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق ہو گا ،اسٹیل اور سرئیے کی سپلائی ہونیوالی قیمت ایف بی آر کی مقرر کردہ قیمت سے ِزیادہ ہونے کی صورت میں سیلز ٹیکس سپلائی شدہ قیمت کے مطابق عائد ہوگا ، ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق سرئیے اور اسٹیل بار کی قیمت ایک لاکھ چالیس ہزار میٹرک ٹن مقرر کی گئی ہے اسٹیل بلٹ کی قیمت ایک لاکھ 25ہزار ٹن ،اسٹیل انگوٹ اور شپ بلٹ کی قیمت ایک لاکھ 20ہزار ٹن اور ری رول ایبل لوہے اورا سٹیل اسکریپ کی قیمت ایک لاکھ 18 ہزار ٹن مقرر کی گئی ہے جس پر سیلز ٹیکس کا نفاذ ہو گا ۔