وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 7 اگست تک توسیع

August 05, 2021

لاہور (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج ملک مشتاق نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 7اگست تک توسیع کر دی، عدالت نے پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ، ملزم کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں لڑائی جھگڑے اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے، کمرہ عدالت میں مخالف فریق سے لڑائی کرنے پر حسان نیازی کیخلاف نواب اکبر بگٹی کی بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔