جاپان کا پاکستانی شہریوں کیلئے 70 اقسام کے تربیتی پروگرام کا اعلان

August 05, 2021

اسلام آباد(محمد صالح ظافر)جاپان نے 70 اقسام کے ٹریننگ پروگراموں کا اعلان کیا ہے جو 120 پاکستانیوں کو مختلف اقسام کی ٹریننگ دیں گے،یہ ٹریننگ پروگرام پاکستانی شہریوں کے لئےآن لائن دستیاب ہونگے،اس تربیتی پروگرام کے نظام سے پاکستان کی ڈویلپمنٹ ہوگی، جن میدانوں میں تربیتی پرگرام ہونگے ان میں تعلیم، صحت، آبی وصائل،موحولیات اور افرادی قوت کی ڈویلپمنٹ شامل ہوگی اس کے علاہ ایگریکلچر، انرجی ٹرانسپورٹ اور آئی سی ٹی بھی شامل ہیں، جاپانی سفیر مشن کے مطابق یہ تعاون 1957سے جاری ہےاس میں 6 ہزار پاکستانی حصہ لیتے ہیں۔