ڈنمارک کی خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے چیچہ وطنی پہنچ گئی

August 05, 2021

چیچہ وطنی(نامہ نگار)ڈنمارک کی رہائشی خاتون دل کے ہاتھوں مجبور ہو کرشادی کرنے کیلئے چیچہ وطنی پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق19 چیچہ وطنی کا نوجوان محمد معروف ملائیشیا تعلیم حاصل کرنے کیلئے گیا ہوا تھا وہاں اس کی ملاقات ڈنمارک کی خاتون کرسٹن کارل فرینڈسن سے ہوئی جہاں ان کی دوستی پیار میں بدل گئی ، تعلیم حاصل کرنے کے بعد محمد معروف اپنے گھر آیا ہوا تھا کہ کرسٹن اس کے پیچھے چلی آئی جہاں حافظ محمد سرفرازنے انکا نکاح پڑھایا، یوں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے اس خوشی میں علاقہ میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔