فیصل آباد، پولیو ویکسین ٹیم پر حملہ، پولیس کانسٹیبل زخمی

August 05, 2021

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) تھانہ صدر کے چک نمبر215ر ب میں پولیو ویکسین ٹیم پر حملہ کر کے پولیس کانسٹیبل کر زخمی کر دیا گیا جبکہ ٹیم کے دیگر ارکان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے ملزم سجاد کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ، پولیس رپورٹ کے مطابق پولیو ٹیم ویکسین لگانے کیلئے یونین کونسل 145شوکت آباد میں سجاد کے گھر گئی تو اس نے بتایا کہ اس کے گھر کوئی کم عمر بچہ نہیں، محلہ داروں کے بتانے پر پولیو ٹیم نے ویکسین لگانے کیلئے بچوں کو لانے کا کہا تو سجاد نے پولیس کانسٹیبل ظفر اقبال کے چہرے پر مکے مار کر اسے زخمی کر دیا۔