حب میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

August 05, 2021

حب(نامہ نگار) کراڑو کے مقام پر خضدار سے کراچی جانے والا منی ٹرک تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں بخش ولد شاہ محمد۔لکھو ولد حیدر۔فیض محمد ولد محمد عالم اور ایک نامعلوم شامل ہے۔