کیا ایف آئی اے میرے قتل کا انتظار کر رہی ہے، ویشا ابوبکر بگٹی

August 05, 2021

لاہور (نمائندہ جنگ) شاہ زوار بگٹی کی عدم گرفتاری پر ان کی اہلیہ ویشا ابوبکربگٹی ایف آئی اے لاہور کے دفتر پہنچ گئیں ۔وہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کیا ایف آئی اے نور مقدم کی طرح میرے قتل کا انتظار کر رہی ہے ، اب تک شاہ زوار کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا ،سکیورٹی کے لیے ایف آئی اے کو لیٹر بھی لکھ دیا ہے ۔ شاہ زوار بگٹی مجھ پرتشدد کرتا تھا ، میری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں جس پرایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ مگر ابھی تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور مجھے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔