کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ، نادرا کو 30 کروڑ کی آمدنی

August 05, 2021

کراچی (اعظم علی/نمائندہ خصوصی) کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ کے اجراء سے اب تک نادرا کو 30 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے، نادرا کے ترجمان فائق کے مطابق ایک سو روپئے فی سرٹیفکیٹ کے حساب سے آج تک 30 لاکھ افراد کو ویکسین سرٹیفکیٹ کا اجراء کیا گیا ہے،ترجمان کے مطابق ویکسین لگوانے والے تمام افراد ویکسین سرٹیفکیٹ نہیں لیتے سرٹیفکیٹ صرف وہی حاصل کرتے ہیں جنہیں دستاویزات میں درکار ہوتا ہے،زرائع کے مطابق ویکسین لگوانے والے تمام افراد کا ڈیٹا اب تک اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ویکسین لگوانے کے باوجود لاکھوں افراد ویکسین سرٹیفیکٹ سے محروم ہیں،جبکہ محکمہ صحت کے زرائع کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے کا کام 24 گھنٹے جاری ہے اور ہر گھنٹے اعداد وشمار بڑھتے جارہے ہیں۔