گستاخانہ مواد تشہیر کیس، ملزم کیخلاف دہشت گردی دفعات ختم

August 05, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد تشہیر کیس میں دہشت گردی دفعات ختم کرنے کاحکم سناتے ہوئے کیس سماعت کیلئے ڈسٹرکٹ کورٹس بھیجنے کا حکم سنادیا۔گزشتہ روز سماعت کے دوران کیس میں گرفتار ملزم قیصر سجاد کو جیل سے عدالت لایا گیا، ملزم کی طرف سے دہشت گردی دفعات خاتمہ کیلئے دائر درخواست پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے کیس سے دہشت گردی دفعات ختم کرنے کا حکم سنا دیا اور کیس پرمزید سماعت کیلئے فائل ڈسٹرکٹ کورٹس کو بھیجنے کی ہدایت کردی گئی۔