نورمقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل

August 05, 2021

اسلام آباد (این این آئی/ٹی وی رپورٹ) نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہرجعفر کےوالدین ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت پردلائل مکمل،عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا(آج) سنایا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل کی عدالت میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ملزمان کے وکلا اور پراسیکوشن نے درخواست ضمانت پر دلائل دئیے ۔