ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سیز کے عہدوں سے ہٹانے کا آرڈر چند گھنٹوں بعد ہی واپس

August 05, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ لوکل گورنمنٹ نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے کراچی میں ڈپٹی کمشنر ز کو ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سیز کے عہدوں سے ہٹانے کا آرڈر چند گھنٹوں بعد ہی واپس لے لیا ۔گزشتہ روز سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ڈی ایم سی کورنگی ،وسطی اور غربی میں متعلقہ ڈپٹی کمشنروں سے اضافی چارج واپس لے کر ان کی جگہ بلدیاتی افسران کو تعینات کر دیا تھا لیکن اب اس آرڈر کو واپس لے لیا گیا ہے لیکن اس آرڈر کو منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی واضح رہے سندھ لوکل گورنمنٹ میں جب سے موجودہ سیکرٹری تعینات ہیں متعدد ایسے آرڈرز ہوئے ہیں جو دو چار روز بعد ہی واپس ہو گئے یا پھر ان پر عمل نہیں ہوا بعض متاثرہ فسران کا کہنا ہے اس طرح کے احکامات جاری کرنے سے محکمہ بلدیات کو احتیاط کرنا چاہئیے کیونکہ اس سے افسران کو جگ ہنسائی کا سامنا کر ناپڑتا ہے۔