اسٹاک مارکیٹ، کارپوریٹ سیکٹر کے اچھے مالیاتی نتائج، 32پوائنٹس کا اضافہ

August 05, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کارپوریٹ سیکٹر کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 32 پوائنٹس بڑھ گیا ، سرمایہ کاری مالیت میں 14ارب 94 کروڑ 64لاکھ روپے کا اضافہ ہو گیا ،48.17 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ہوئ،جبکہ کاروباری حجم میں 20.24فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔