پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کا احتجاجی مظاہرہ

August 05, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائزکوآرڈینیشن کونسل نے سیکرٹریٹ گیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ،جس میں پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن بشمول بورڈ آف ریونیو، پی اینڈ ڈی بورڈ کے ملازمین نے شرکت کی ۔سینکڑوں ملازمین نے احتجاجی کتبے اُٹھارکھے تھے جن پر مختلف نعرے اور مطالبات درج تھے۔ مظاہرین 50فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس کو 100فیصد کرنے، ہاؤس ریکوزیشن کی بحالی کے نعرے لگانے سمیت DTL پوسٹوں کی بحالی، درجہ چہارم کے ملازمین کے بچوں کی مخصوص کوٹہ پر بھرتی اور ڈرائیورز، ڈی آر زکی اپ گریڈیشن کیے جانے کے مطالبات کو بار بار دہراتے رہے جبکہ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوے کونسل کے رہنماؤں نے حکومت پنجاب پر زور دیا کہ وہ سیکرٹریٹ کے ہزاروں ملازمین کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کرتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائیں۔پنڈال میں یوم شہدا ء پولیس کی مناسبت سے پنجاب پولیس کے تمام شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ ۔ احتجاج تین گھنٹے جاری رہنے کے بعد مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوا۔ احتجاجی جلسے سے پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کو آرڈینیشن کونسل کے (چیئر مین) محمد سلطان گجر، سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسو سی ایشن کے صدر راجہ سہیل احمد، بورڈ آف ریونیو ایسو سی ایشن کے صدر ضیاء اللہ خان نیازی، کونسل کے جنر ل سیکرٹری چوہدری شاہد محمود، ڈرائیورز ایسو سی ایشن کے صدر صاحب خان،سیکرٹریٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث و دیگر عہدیداران عبد الغفار وائیں،زین خان، سعید الرحمن سمن، بختیار احمد، ندیم شفیق چشتی،جام یعقوب سمیت، عبدلکریم اعوان شامل تھے۔