مراکہ ہسپتال کی بجلی2 روز بعد بھی بحال نہ ہو سکی ،کورونا ، پولیو ویکسین اور حفاظتی انجیکشن خراب ہونے کا خدشہ

August 05, 2021

چوہنگ (نامہ نگار ) 48 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بنیادی مرکز صحت مراکہ کی بجلی بحال نہ ہو سکی، منگل کے روز ہونے والی موسلا دھار بارش اور آندھی کی وجہ سے سرکاری ہسپتال کا ٹرانسفارمر گر گیا تھا جو تاحال نہیں لگایا جا سکا ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شہباز بھٹی نے بتایا بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی کورونا ویکسین، پولیو ویکسین اور بچوں کو لگاے جانے والے حفاظتی انجیکشن خراب ہونے کا اندیشہ ہے لیسکو چوہنگ کے مطابق بارش کی وجہ سے بہت سے ٹرانسفارمر خراب ہو گئے تھے ان کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جیسے ہی ادھر سے فارغ ہوئے ہسپتال کی بجلی بھی بحال کر دیں گے۔