کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کااجلاس ،وال چاکنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

August 05, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سمیت ہر فورم پر مذہبی منافرت پھیلانے پر سخت کارروائی ہوگی اور ڈپٹی کمشنر اپنے اضلاع میں ہر قسم کی وال چاکنگ کے خلاف سخت کارروائی کریں۔وہ اپنی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کےاجلاس میں ڈیرہ غازی خان و بہاولپور ڈویژن میں محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لے رہے تھے۔