عزاداری شہہ رگ حیات، کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں،مجلس وحدت مسلمین

August 05, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے شہید قائد عارف حسین الحسینی سے ایفائے عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے۔ عزاداری پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کی جا سکتی۔ شہید قائد سید عارف حسین الحسینی پاکستان کے مشہور شیعہ عالم اور شیعہ قوم کے قائد تھے۔ علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان میں عوام کے مذہبی، ثقافتی اور عبادی ضروریات فراہم کرنے کے علاوہ صحت اور معیشت کے لحاظ سے بھی ان کے مسائل کو حل کرتے تھے۔