عوامی نیشنل پارٹی کا اجلا س

August 05, 2021

پشاور( جنگ نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام طارق اعوان قلعہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی و مرکزی ممبر کونسل الحاج ملک طارق اعوان،سٹی کونسل کے ممبر ملک اشتیاق اعوان، سابقہ ناظم وسیم نواز، یو سی 2کی ممتاز شخصیت حاجی وزیر، صوبائی کونسل کے ممبر سبز علی خان، حاجی لیاقت علی، سٹی جنرل سیکرٹری حاجی عمر واحد،یو سی صدراسلم بیگ، جنرل سیکرٹری وحید اللہ، صدر گل سخی، نذیر الرحمان باجوڑی، صدر خان نذیر، جنرل سیکرٹری سید مصری شاہ، صدر نوید جان درانی، جنرل سیکرٹری بلال درانی، صدر ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری عمران اقبال، صدر زیارت گل، جنرل سیکرٹری جمال اقبال، صدر ثمین اللہ شنواری، جنرل سیکرٹری فضل اقبال، صدر نعمان خان، جنرل سیکرٹری خوشدل خان، ریاض باغی، بختیار مہمند، ملک اقبال اعوان نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت حاجی عمر واحد نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض نذیر الرحمان باجوڑی نے انجام دیے۔تقریب کا آغازقاری انورنے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔اس موقع پر ملک طارق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آنے والے پروگرام کے حوالے سے کابینہ کو آگاہ کیا اوراس بارے میں لائحہ عمل طے کیا اور عہد کیا کہ ہم نے آنے والے ہر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے اور سرخ جھنڈے کو ہر میدان میں کامیاب کروانا ہے۔