وومن ورکرز الائنس اجلاس‘ مختلف امور زیر بحث

August 05, 2021

پشاور (جنگ نیوز)وومن ورکرز الائنس کا دو ماہی اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت ناہید خٹک (یونائیٹڈرورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن) ہوا جس میں پشاور کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ملازم پیشہ خواتین فرحت سنبل ‘ ڈاکٹر سلمیٰ‘ ڈاکٹر رفعت ‘ مملکت ‘ مریم عذرا ‘ پروین اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پچھلے ماہ کی سرگرمیوں ‘کامیابیوں اور آئندہ کاموں سے آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ملازم پیشہ خواتین کو روزمرہ زندگی میں درپیش مسائل سے نبرد آزما ہونے کے حوالے سے بحث کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی محتسب انجم بی بی نے اپنے ادارے کے مسائل کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں دیگر امور بھی زیر غور آئے۔