ثانیہ شمشاد نے اپنی کُل کائنات سے ملوادیا

August 05, 2021

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثانیہ شمشاد نے شوہر اور بیٹے کو اپنی کُل کائنات قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، اب انہوں نے بیٹے اور شوہر کی تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے بیٹے کی اس زاویے سے لی گئی تصویر شیئر کی جس میں اس نومولود کا چہرہ واضح نہیں ہے۔


ثانیہ شمشاد نے لکھا کہ ’میری کُل کائنات ایک ہی تصویر میں ۔‘ انہوں نے اسی پوسٹ میں اپنے بیٹے کا نام بھی بتادیا۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے بیٹے کا نام ازلان سید رکھا ہے۔

واضح رہے کہ عید کے موقع پر اداکارہ نے نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشخبری سنائی تھی کہ عید کے پُرمسرت موقع پر اللہ نے انہیں بہترین تحفے سے نوازا ہے، ثانیہ شمشاد 2019 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔