ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری آج ہوگی

August 05, 2021

نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری آج ہوگی، تقریبِ حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کریں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری ایرانی پارلیمنٹ میں ہوگی، تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے اہم عالمی رہنماؤں کی ایران آمد ہوئی ہے۔

تقریب میں 73 ممالک کے 115 سرکاری عہدیداران اور نمائندےشرکت کریں گے، تقریب میں ایرانی عدلیہ کےسربراہ، گارڈین کونسل کے ارکان،پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی موجود ہوں گے۔