عاطف اسلم کے انسٹا فالوورز کی تعداد 6 ملین ہوگئی

August 05, 2021

موسیقی کی دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والےعالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی گلوکار عاطف اسلم اور ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی کی نئی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘کے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں ٹاپ ٹرینڈنگ میں آنے کے بعد اب گلوکار عاطف اسلم کے انسٹا فالوورز کی تعداد بھی 6 ملین ہوگئی ہے۔

عاطف اسلم کی انسٹا پروفائل پر ایک نظر ڈالی جائے تو انہوں نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے 6 ملین فالوورز کے ساتھ 417 انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں جبکہ ابھی تک گلوکار نے خود کسی بھی صارف کو فالو نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ عاطف اسلم نے گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی اپنی نئی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ کی ریلیز کا اعلان بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کیا تھا جو کہ مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے۔